۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ کا صوبۂ پنجاب میں دینی مدارس کا دورہ

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی ملک پاکستان کے تمام دینی مدارس کا سروے و مدارس کے مدیر،آساتیذ و طلاب سے ملاقات کی غرض سے دورہ کریں گے۔جسکا آغاز انہوں نے لاہور کے مدارس سے کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی ملک پاکستان کے تمام دینی مدارس کا سروے و مدارس کے مدیر،آساتیذ و طلاب سے ملاقات کی غرض سے دورہ کریں گے۔جسکا آغاز انہوں نے لاہور کے مدارس سے کیا۔

انہوں نے اپنے دورے کا آغاز کل وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے دفتر کے نمائندے حجۃ الاسلام لعل حسین کے ہمراہ مدرسہ سکینہ بنت الحسین لاہور سے کیا اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے حوالے سے خوہران اور عالمہ مریم خانم جو کہ ادارے کی روحِ رواں ہیں ان سے ملاقات اور مدرسے کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

علامہ سید مرید حسین نقوی نے مدرسہ سکینہ بنت الحسین کی پرنسپل خانم مریم کو وفاق المدارس کے نئے نصاب سے بھی آگاہ کیا۔

تصویری جھلکیاں: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر کا صوبۂ پنجاب میں دینی مدارس کا دورہ

محترمہ خواہر مریم نے علامہ سید مرید کو مدرسہ کی تعلیمی اور تدریسی سرگرمیوں سے آگاہ کیا جس پر علامہ موصوف نے تعلیمی اور تدریسی سرگرمیوں کو سراہا اور تعریف کی۔

اسی طرح انہوں نے جامعہ خدیجہ الکبری کا دورہ کیا اس دوران مولانا لعل حسین نےوفاق المدارس کی طرف سے نصابی ترمیم اور درسی کتب کے حوالے سے بریفنگ دی۔

آخر میں انہوں نے جامعہ مسجد و امام بارگاہ گلستان فاطمۃ الزہراؑ کاہنہ نو کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود علمائے کرام اور طلاب سے ملاقات اور گفتگو کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .